Advertisements

عیدالفطر صادق گڑھ پیلس میں میلے کا سا سماں

Eid-ul-Fitr festival at Sadiqgarh Palace
احمدپورشرقیہ ۔ڈیرہ نواب صاحب عید گاہ میں امیر آف بہاول پورنواب صلاح الدین عباسی،میاں عثمان عباسی،پرنس بہاول خان عباسی،میاں گزین عباسی،لوگوں کے ہمراہ عید کی نماز کی ادائیگی کے موقع پر
Advertisements

ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کا نواب صلاح الدین عباسی سے عقیدت کا اظہار اور پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقاتیں

 مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کی بھی گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات 

Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) پورے ملک کی  طرح ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی  عید گاہ میں بھی بڑا اجتماع ہوا۔جہاں  امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی،میاں عثمان عباسی،پرنس بہاول خان عباسی،میاں گزین عباسی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز عید اداکی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد نواب صلاح الدین عباسی کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر سینکڑوں افراد ان کے ارد گرد جمع ہوگئے – اس موقع پر بزرگوں اور نوجوانوں نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نواب صلاح الدین عباسی کے ہاتھ چومے اور ان سے اپنی بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا-

 بعد ازاں صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے درجنوں افراد نے نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقاتیں  کیں صادق گڑھ پیلس میں گزشتہ تین روز سے میلے کا سا سماں ہے جہاں ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد برابر نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں- دریں اثناء ٹاون کمیٹی اوچ شریف  کے سابق چیئرمین مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے بھی گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی-عید کی مبارک دینے کے بعد مخدوم صاحبان نے نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس عباسی سے علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

نواب صلاح الدین عباسی عیدالفطر کے روز شاہی عید گاہ میں ویل چیئر پر موجود ہیں
Zafar Gillani & Sons meet Nawab Sahib and Prince Bahawal
مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی صادق گڑھ پیلس میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے
Nawab sahib meeting people in Sadiq Garh Palace Office
عام افراد صادق گڑھ پیلس میں سےنواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں