حلقہ پی پی 251میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ وارن خاندان کو نہ ملنے سے صورت حال دلچسپ ہوگئی
احمدپورشرقیہ ( اکبر عباسی سے ) حلقہ پی پی 251میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ وارن خاندان کو نہ ملنے سے صورت حال دلچسپ ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق پی پی 251 کی سیٹ جو کہ مبارک پور، کوٹلہ موسیٰ خان، چوک بھٹہ ، کے دیہی علاقوں پر مشتمل ہے یہاں پر وارن خاندان کی پوزیشن ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے اور گزشتہ الیکشن میں بھی یہاں سے مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر ملک سردار خالد محمود وارن، نے اپنے کزن جہانزیب وارن، اور پی پی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم نسیم عباس بخاری، کو ہر ایا تھا۔ اور اس مرتبہ قوی امکان تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ ملک جہانزیب وارن کو ملے گی ۔ کیونکہ انہوں نے پچھلے پندرہ روز سے زمان پارک میں اپنے حامیوں کے ساتھ ڈیر ے ڈال رکھے تھے۔ مگر توقع کے خلاف پی ٹی آئی نے یہاں سے ٹکٹ حلقہ پی پی249سابق ایم پی اے میاں گزین عباسی ، کے چھوٹے بھائی شاہ زین عباسی کو دے کر چیئرمین کردیا ہے ۔ جبکہ ( ن ) لیگ کے امیدوار اب بھی سردار خالد محمو دوارن ہوں گے۔ اس صورتحال پر اس حلقہ پی پی251 کی صورت حال دلچسپ ہوگئی ہے ۔ اور وارن خاند ان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے سے حلقہ کی سیاسی پوزیشن کیا بنتی ہے ۔ اس کا آنے والے دنوں میں اندازہ ہوجائے گا۔ دوسر ی جانب پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی تحصیل احمدپورشرقیہ کے تین صوبائی حلقوں میں سے دو پر بھائیوں سابق ایم پی اے ، پی ٹی آٹی میاں گزین عباسی پی پی 249اوراُن کے چھوٹے بھائی شاہ عباسی کو حلقہ پی پی 251سے صوبائی ٹکٹ دے کر سیاسی حلقوں کو حیران کردیاہے۔