انتظامیہ کی گند م کی ذخیر ہ اندوزی کے خلاف کاروائی
Advertisements
کروڑوں مالیت کی ہزاروں من گند م تحویل میں لے کر فوڈ سنٹرز پر پہنچادی: اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ کی گند م کی ذخیر ہ اندوزی کے خلاف کاروائی۔ کروڑوں مالیت کی ہزاروں من گند م تحویل میں لے کر فوڈ سنٹرز پر پہنچادی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیلدار نے انتظامیہ کے اہلکار وں کے ہمراہ کوٹلہ موسیٰ خان، چوک بھٹہ ، مبارک پور ، محمود شہید ، میں کاروائی کرتے ہوئے ذخیر ہ اندوزوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں من گند م اپنی تحویل میں کر فوڈ سنٹرز پر پہنچا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب، نے کہا کہ کسی کو گند م ، چینی ، کی ذخیر ہ اندوز ی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اور ان کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے۔
Advertisements