Advertisements

گورمنٹ صادق عباس ڈگری کالج ڈیرہ نواب کے اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد احمد خان کا منفرد اعزاز

Professor Shehzad Ahmed Khan
Advertisements

پی ایچ-ڈی کے تحقیقی کام کی تکمیل کے ساتھ 13 مضامین میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کر لیں

احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب اور گورمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب کے اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد احمد خان کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےایم-اے ایجوکیشن میں مجموعی طور پر تیرھویں ماسٹر ڈگری دے دی ہے-اس سے قبل وہ پاکستان کی مختلف جامعات سے انگریزی ادب،فلسفہ، بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات،اردو، فارسی پنجابی سرائیکی ،اسلامیات، ہسٹری، پاکستان سٹڈیز میں ایم -اےاور ابلاغیات میں ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں جبکہ جامعہ کراچی سے ان کے پی ایچ-ڈی (اردو) کے تحقیقی مقالے بعنوان”عاصی کرنالی-احوال و آٹار” پر کام بھی مکمل ہو چکا ہے-

Advertisements