Advertisements

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز عابد حسن رضوی کے ہمراہ سپیشل چلڈرن پارک میں شجرکاری و تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا۔

Inauguration of plantation and renovation work in Special Children Park
Advertisements

بہاول پور:14/ اپریل : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے زیر انتظام عید پیکیج کے تحت شہر کے مختلف پارکس میں عید الفطر سے قبل تزئین و آرائش کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز عابد حسن رضوی کے ہمراہ سپیشل چلڈرن پارک میں شجرکاری و تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے رانا مسرور، ڈپٹی ڈائریکٹرراؤ جاذب سعید اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزڈاکٹر ناصر حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کے وژن کے مطابق دستیاب وسائل سے شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے تفریح گاہوں کو مزید سہولیات سے مزین کرنے کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایچ اے کے زیر انتظام عید کے موقع پر شہر کی تمام گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی، چوک چوراہوں کو دیدہ زیب بنانے کے ساتھ فیملیز کے لیے عید فیسٹیول منعقد کیا جائے گا اور عید الفطر کے موقع پر اندرون فرید گیٹ فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی پوائنٹس کی تزئین و آرائش، چوراہوں پر آرائش، فواروں کی مرمت و بحالی، پارکس میں واٹر فالز اور دیدہ زیب فواروں کی بحالی کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے تمام مرکزی پارکوں اور شاہرات کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ شجرکاری کو فروغ دے کر ہی ماحولیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ڈاکٹر ناصر حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی نے سپیشل چلڈرن پارک میں پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی و ملکی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Inauguration of plantation and renovation work in Special Children Park