Advertisements

مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا : عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh
Advertisements

سابق ایم این اے کا حکومت وقت سے مہنگائی پر فوری طور پر کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات اور گھی چینی آٹا دال اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور دن بدن ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ  مہنگائی بے روزگاری اور غربت  کے بعد حکومت نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھاد ، زرعی ادویات اور دیگر لوازمات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے باعث کاشتکاروں کو بھی کاشتکاری چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا تقریباً ستر فیصد انحصار کاشتکاری پر ہے مگر اب کاشتکار بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ سابق ایم این اے نے حکومت وقت سے مہنگائی پر فوری طور پر کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisements