Advertisements

چولستان سے باہر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام گندم سے بھرے 12 ٹرک پکڑ لیے گئے

attempt to smuggle wheat out of Cholistan failed
Advertisements

بہاول پور:11/ اپریل : ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی بھر پور کارروائی کے ذریعے چولستان کے علاقہ سے ضلع سے باہر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور گندم سے بھرے 12 ٹرک پکڑ لیے گئے۔ان ٹرکوں میں سے 380 میٹرک ٹن گندم برآمد کرکے قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم چیک پوسٹس پر تعینات عملہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ضلع سے باہر نقل و حرکت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔