Advertisements

پنجاب کے ہر ضلع میں وومن پروٹیکشن آفسر اور وومن پروٹیکشن سنٹر بنا دییے گئے

Women Protection Officers and Centers
Advertisements

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار) پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ کا  نفاذ پورے پنجاب میں ہوچکا جس تحت ہر ضلع میں وومن پروٹیکشن آفسر اور وومن پروٹیکشن سنٹر بنا دییے گئے ہیں   خواتین تحفظ کے بل کی  عوامی آگاہی کےلئے میڈیا نمائندگان اپنا کردار ادا کریں خواتین کے کوئی خبر پر میڈیا ایتھکس پر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.  پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے اور ایس پی او کے زیرِ اہتمام منعقدہ تربیتی سیشن سے ایڈیشنل کمشنر ملتان ملک عبدالجبار نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ہر روپ عزت اور تقریم دی ہے عورتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ایس پی پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان نے کہا خواتین کے تحفظ کے لئے بہت سے ادارے اور ہیلپ لائن موجود ہیں جن کی آگاہی عام عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری میڈیا کی ہے ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفسر ملتان منیزہ منظور بٹ، نے خطاب کرتے ہو کہا ملتان کا وومن پروٹیکشن سنٹر سے ہزاروں خواتین اور خاندان استفادہ حاصل کر کے ہیں انہوں تعاون پر  unfpa اور spo کا شکریہ ادا کیا اس موقع میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کے صدر شیخ عزیزالرحمن اور نائب صدر جاوید احمد مغل نے بھی شرکت کی شیخ عزیز الرحمن نے اعلان کیا کہ وہ اس قسم کی تربیتی ورکشاپ احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت آرگنائز کریں گے تاکہ اس کا فائدہ نچلی سطح تک پہنچ سکے ورکشاپ میں احمد پور شرقیہ   بہاولپور، وہاڑی ،لودھراں ،خانیوال ،مظفرگڑھ ،کو ٹ ادو، ملتان سے مختلف صحافیوں نے شرکت کی