Advertisements

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دانش سکول حاصل پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس

Danish School Hashilpur Governing Body meeting
Advertisements

اجلاس میں دانش سکول حاصل پور کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا

حاصل پور:8/ اپریل  ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دانش سکول حاصل پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس دانش سکول حاصل پور میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل دانش سکول بوائز کیمپس محمد اکرم، پرنسپل دانش سکول حاصل پور گرلز کیمپس شہلا عرفان اور گورننگ باڈی کے ممبرز موجود تھے۔ اجلاس میں دانش سکول حاصل پور کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دانش سکول میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت حاصل کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کے لیے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام ترتیب دئیے جائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ اجلاس میں دانش سکول کے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کے اکیڈمک بلاک اور سائنس بلاک کا معائنہ کیا۔ پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس مسز شہلا فرحان نے دانش سکول کی ہونہار طالبات جو کہ انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں، ان کا ڈپٹی کمشنر سے تعارف کرایا۔ انھوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے ملک سے باہر کھیل کے میدان میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس مسز شہلا فرحان نے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کوسووینئر پیش کیا۔

Advertisements
Danish School Hashilpur Governing Body meeting