Advertisements

محسن نقوی کا صوبہ بھر میں ایسٹر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم

Caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi
Advertisements

گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائےنگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور8اپریل:   نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں ایسٹر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دیا ہے۔ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ایسٹر کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ہم ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Advertisements