سابق ایم ایس سول ہسپتال خانپور ڈاکٹر حسن محمود کے دو کمسن بچے احمدپورشرقیہ شہر کے علاقہ پیر ا گون سٹی سے برآمد
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) خانپور سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے دو کمسن بچے پولیس نے احمدپورشرقیہ سے بر آمد کرلئے۔ اغواء کار گرفتار کرلئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانپور سے اغواء کاروں نے سابق ایم ایس سول ہسپتال خانپور ڈاکٹر حسن محمود، نے دو کمسن بچوں کو دن دیہاڑے اغواء کرلیاتھا۔ احمدپورشرقیہ پولیس سپیشل برانچ ، سیکورٹی برانچ اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر اے ایس پی خانپور شاھزیب چاچڑ کی قیادت میں تھانہ صدر، سٹی اور تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب پولیس نے احمدپورشرقیہ شہر کے علاقہ پیر ا گون سٹی کے ایک مکان سے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ جبکہ اس مو قع پر اغواء کارواں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس ان کو اور ددنوں بچوں کو ساتھ لے کر خانپور روانہ ہوگئی۔