Advertisements

تحصیل بھرمیں 92 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ تک مہم جاری رکھی جائے; اسسٹنٹ کمشنرالماس صبیح ثاقب

Wheat Campaign in Tehsil Ahmedpur Sharqia
Advertisements

  احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ بہاولپور نے گندم خریداری کا مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کردئیے۔ اس سلسلسہ میں اسسٹنٹ کمشنرالماس صبیح ثاقب نے پرچیز سنٹر احمدپورشرقیہ اور اوچشریف کا اچانک دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرالماس صبیح ثاقب نے سنٹر پر خریداری کے عمل،گندم کی کوالٹی اوروزن کا جائزہ لیااور گندم میں نمی کاتناسب چیک کیا۔انہوں نے سنٹرانچارجز رضوان اللہ وڑائچ اور آصف خان بلوچ کو باردانہ کے اجراء کی رفتار تیز کرنے اور خریدی گئی گندم کو مناسب طریقہ سے محفوظ کرنے کی بھی ہدایات دیں۔اسسٹنٹ کمشنر لماس صبیح ثاقب نے سنٹرز پر باردانہ کے حصول اور گندم کی فروخت کیلئے آئے ہوئے کاشتکاربھائیوں سے گندم خریداری سنٹرز پرمہیا سہولیات بارے دریافت کیا جس پر کاشتکاروں نے اطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ لماس صبیح ثاقب  نے تحصیل سنٹر انچارج اے ایف سی رضوان اللہ وڑائچ کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیل بھرمیں 9 لاکھ 20 ہزار بوری،92 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ تک مہم جاری رکھی جائے۔غیر قانونی خرید وفروخت اور اسمگلنگ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور کاشتکار اپنی گندم سرکاری سنٹرز پر ہی فروخت کریں۔