سابق وفاقی وزیر جولیس سالک کی چیئرمین نادرا کو مسیحی ناموں کے ساتھ مسیحی لکھنے کی تجویز
Advertisements
ورلڈ مینارٹیز الائنس (ڈبلیو ایم اے) کے کنوینر اور آبادی کی بہبود کے سابق وفاقی وزیر جولیس سالک نے پیر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) محمد طارق ملک کو مسیحیوں کے ناموں کے ساتھ "مسیح” کے بجائے "مسیحی ” لکھنے کی تجویز دی۔’
نادرا چیرمین کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں جے سالک نے انہیں نادرا میں مسیحی برادری کی رجسٹریشن سے متعلق ایک اہم مسئلے سے آگاہ کیا۔
سالک نے کہا کہ انہوں نے نادرا چیئر کو واضح کیا کہ ایک مسیحی کو مسیح کہنا بے عزتی ہے جو کہ غیر مذہبی ہے۔ مسیحی کو مسیحی لکھا جائے یا کہا جائے جو مناسب اور مسیحیوں کے عقیدے کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کے چیئرمین نے ان کی تجویز سے اتفاق کیا اور ان کی بات کو ایک حقیقی تشویش کے طور پر قبول کیا جس کے ازالے کی ضرورت ہے۔