وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نجی کمپنی کے سی ای او عادل فرحت کی ملاقات، کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا

procter and gamble CEO Adil Farhat meets CM PUNJAB Usman Bazdar

پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو کی سہولت، زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے:عثمان بزدار

انسپکٹر لیس رجیم کا نظام متعارف،لیبر لاز میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،3 برس میں 16 سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کیں:سی ای او

لاہور2 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت نے ملاقات کی۔ پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے موثر اقدامات کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے۔انسپکٹر لیس رجیم کا نظام متعارف کرا چکے ہیں۔لیبر لاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم ہو چکا ہے۔سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔3 برس میں 16 سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دے چکے ہیں۔ سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کیں۔ اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف د ے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بزنس فرینڈلی اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا موجود ہے اورہماری کمپنی پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔