Advertisements

خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی حضرت محبوب سبحانی اور حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کے مزارت پر حاضری

Makhdoom Iftikhar Gillani showing lyrics to First lady Samina Alvi
Advertisements

مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے خاتون اول محترمہ ثمینہ علوی کو تاریخی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر ) ا  صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کی اوچ شریف آمد ، مزارات پر حاضری ، تبرکات و نوادرات کی زیارت کرنے کے ساتھ ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Advertisements

تفصیل کے مطابق صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ محترمہ ثمینہ علوی نے خواتین  کے ہمراہ مزار  حضرت  محبوب سبحانی  اور مزار حضرت  سید جلال الدین سرخ پوش بخاری پر حاضری دی ، اس موقع پر انہیں تاریخی شہر اوچ کی تاریخ ، بزرگان دین ،  اولیاء کرام کی اسلام کی اشاعت کے حوالہ سے خدمات اور  تاریخی  عمارتوں بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی ، انہوں نے  ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ، بعد ازاں وہ   سابق ایم پی اے ، سجادہ نشین دربار قادریہ غوثیہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی رہائش گاہ شمس محل گئیں جہاں انہیں  تاریخی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی گئی ، سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی ، محترمہ ثمینہ علوی نے شمس محل پر وزیٹرز نوٹ بک میں  اپنے تاثرات درج کئے ، ان کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے