Advertisements

مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی ضامن وہی اس کو موجودہ گرداب سے نکالے گی : حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh group photo with Jaam Nasir
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے اور وہی اس کو موجودہ گرداب سے نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  انہوں نے گزشتہ روز بلہ جھلن میں مقامی زمیندار و سیاسی رہنما جام ناصر جھلن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مستوئی برادری کے سردار زاہد مختار خان مستوئی ، عبداللہ خان مستوئی ، نزیر احمد کھرل ، تنویر خان چانڈیہ ، جام راشد ، سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، رانا ساجد غفار اور دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں حسن عسکری شیخ نے سابق کونسلر مولانا عبدالغفار حیدری، سردار پنل خان لاشاری، مولوی محمد ظریف، حسن لاشاری اور دیگر سے بھی ملاقات کی۔ حسن عسکری شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو کمزور سمجھنے اور میدانوں کے چکر لگانے والے یاد رکھیں کہ اب مسلم لیگ(ن) کی باری ہے اور وہ الیکشن میں کلین سوئیپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے چار سال میں ملک کو جن حالات سے دوچار کیا وہ سب کے سامنے ہے۔کھلاڑیوں اور اناڑیوں نے معیشت کو بدحال ہی نہیں کیا بلکہ اس پر خودکش حملہ کیا ہے۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ملک کو سری لنکا بنانے کی عمرانی خواہش کے آگے نواز شریف اور شہباز شریف ہی بند باندھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، ہیرے کی انگھوٹیاں لی گئیں، پلاٹ بنائے گئے اور دبئی میں رقوم جمع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نواز شریف کے 9 سالہ دور میں بھرپور ترقیاتی کام ہوئے۔ موٹرویز کے جال بچھائے گئے، پاکستان کا دفاع مضبوط کیا گیا نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کو زیرو کیا۔ گوادر بندرگاہ بنائی اورنج ٹرین، میٹرو بسیں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے اس میں پاکستان کے سینکڑوں سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل راجڑہو ملک پرویز رڈ کے نوجوان بیٹے اور ملک جمیل رڈ کے والد کے انتقال پر ان س اظہار تعزیت کی ۔