Advertisements

پرنس بہاول عباسی کو مقامی سطح پر بنائے جانے والے عوامی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ

Prince Bahawal public unity
Advertisements

شرکاء نے احمد پور شرقیہ کے دیگر مسائل کی طرف نشاندہی کی اور پرنس بہا ول خان عباسی سے اظہار یکجہتی کیا

احمدپورشرقیہ (   نامہ نگار )  مرکزی جمیعت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور مقامی عوامی اتحاد کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان کی رہائش گاہ پر  پرنس بہاول عباس خان عباسی تشریف لائے اس موقع پر  پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان فاروقی  اور پرائیویٹ سکول پرنسپل سجاد اعوان   جماعت اہل حدیث کے  ضلعی صدر محمد اشفاق سلفی  جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مولانا مرزا محمد نواز  ، بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر نسیم اعجاز مسن ،   سماجی رہنما ملک خیر محمد ڈاکٹر عبدالقدیر،سابق محمد یوسف غنی  ، محمد اکرم ظفری عمران بھٹہ سمیت متعدد کاروباری شخصیات موجود تھے اس موقع پر اس موقع پر حکیم محمد حسنین چوہان نے   پرنس  بہاول عباسی کو مقامی سطح پر بنائے جانے والے عوامی اتحاد  کے  اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی اور احمد پور شرقیہ  کے مقامی سطح پر تمام مسائل سے آگاہ کیا یونیورسٹی بجلی آٹے کے کمی کے مسائل اور ریلوے روڈ سے عباسیہ چوک تک بننے والی سڑک پر آنے والے مقامی لوگوں کی  جائیدادوں کے گورنمنٹ کی طرف سے دیے جانے والے پیسوں کے معاملات پر  پرنس    کو بریفنگ دی اور عوامی مطالبات سے ان کو آگاہ کیا جس کے جواب میں پرنس  بہاول خان عباسی نے  وعدہ کیا کہ سڑک  میں آنے والی جائیداد کی پیمنٹ حکومت سے دلوانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر   سے ضرور مطالبہ کریں گے اس سلسلے میں انہوں نے حکیم محمد حسنین کو ہدایت کی کہ وہ تمام کاغذات اور اس حوالے سے تمام معاملات کو فائل کی صورت میں کل صادق گڑھ آکر مجھے دیں اس معاملے میں  کوشش کروں گا آٹے کے حوالے سے بھی انہوں نے وعدہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر   سے مل کر وہ زیادہ سے زیادہ سیل پوائنٹ بنانے کا اہتمام کریں گے اس موقع پر تمام شرکاء نے احمد پور شرقیہ کے دیگر مسائل کی طرف نشاندہی کی  اور پرنس بہا ول خان  عباسی سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر  انہوں   نے سب کا شکریہ ادا کیا اور مل جل کر احمد پور شرقیہ کے تمام مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا آخر میں مولانا مرزا نواز  نے دعا کرائی۔

Advertisements