حلقہ پی پی 251 میاں شاہ زین خان عباسی, ماموں اور بھانجا ملک جہانزیب وارن ملک احمد یار وارن پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے آمنے سامنے
مبارک پور ( نامہ نگار) ضلع بہاولپور حلقہ پی پی 251میں سیاسی ہل چل پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تین امید وار خواہشمند ایک ہی گھر کے دو افراد ماموں اور بانجھا بھی میدان میں آمنے سامنے۔
تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ت ضلع بہاولپور حلقہ پی پی 251میںحلیل ہوتے ہی حلقہ پی پی 251میں سیاسی گہما گہمی کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الکیشن لڑنے کے لیے تین امیدوار خواش مند سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میاں عثمان داؤد خان عباسی کے صاحبزادہ میاں شاہ زین خان عباسی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے متحرک تو دوسری طرف سابق ٹکٹ ہولڈر سردار ملک جہانزیب وارن اور سابق ایم این نے رہنما تحریک انصاف سردار ملک عامر یاروارن کے صاحبزادے سردار ملک احمد یار وارن جو سردار ملک جہانزیب وارن کے بھانجے بھی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ۔ تینوں اُمیدواروں نے حلقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں ۔جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے امید واروں نے بھی سیاسی میدان میں اترنے کی تیاری کر لی ہے ۔ جبکہ حلقہ کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آنے پر سیا سی امیدوار وں کی کارکردگی پر اپنے قیمتی ووٹ کا فیصلہ کریں گے