Advertisements

نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سے تحریک انصاف کی نام نہاد مقبولیت کی قلعی کھل جائے گی حسن عسکری شیخ

Hasan Askari Sheikh conversation with Mehar Saddique and others
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مدت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سے تحریک انصاف کی نام نہاد مقبولیت کی قلعی کھل جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ مختلف علاقوں سے آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ 2018ء میں عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر جو حکومت بنائی گئی تھی تحریک انصاف نے اپنے ہاتھوں سے اس کی سیاسی تدفین کی ہے عمران خان اپنی ذاتی تسکین کے لئے اسمبلیاں توڑے تو ٹھیک ہے اور اگر تمہارے استعفے منظور کر لئے جائیں تو غلط ہےعمران نیازی کے ہر ہتھکنڈے، چال بازی اور شاطرانہ حربوں کا اسے منہ توڑ جواب ملا ہے اب اس کی اپنی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور دن کا چین حرام ہوچکا ہے۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بھرپور حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس سالوں میں حلقہ کی عوام ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہے ۔ شیخ گروپ نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔