Advertisements

نو مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی سازش تھے حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

نو مئی ملکی تاریخ میں نہ بھولنے والہ دن ہے ملک پاکستان میں ایسی کہیں مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے گھر، جناح ہاوَس، اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گھنونی سازش تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں نہ بھولنے والہ دن ہے ملک پاکستان میں ایسی کہیں مثال نہیں ملتی کہ اس دن ایک ایسی سیاسی جماعت نے ملک میں انتشار پھیلایا جو جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا جسکی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا  کہ 9 مئی کے واقعے نے پورے ملک کی سلامتی  کو ہلا کر رکھ دیا اور ایک سیاسی پارٹی کی قیادت اور انکے کارکنان کی جانب سے جس طرح ملکی املاک اور حساس اداروں کی یادگاروں کو ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی ایسا عمل آج تک ہمارے دشمن بھی نہ کر سکے اور انکی حفاظت پہ مامور جوانوں کی شہادتیں ہوئیں جن کا پاکستان کی عوام آج بھی دکھ اور غم و غصے کا شکار ہیں ۔۔۔زبردستی اقتدار کے حصول میں اندھے لیڈران نے یہ بھی نہ سوچا کہ اس ملک کے دفاع کے لیے ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے کتنی جانیں دیں، انہوں نے کہا پاکستان کی غیور عوام آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان دشمن عناصر جو اندرونی اور بیرونی ساشوں میں عمل پیرا ہیں ان  شر پسند عناصر سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایماء پر کیے گئے۔

Advertisements