آزاد کشمیرمیں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 اہلکار شہید 4 زخمی

Advertisements
راولپنڈی: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
Advertisements
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے جا رہے ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔