بنوں میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملے میں 9 فوجی شہید
Advertisements
بنوں: ضلع بنوں کے علاقہ جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ کے نتیجے میں 9 سپاہی شہید، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو فوجی قافلے کے ساتھ ٹکرا دیا۔
Advertisements
شہدا میں نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔