اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023کی تجاویز پیش کی گئیں
ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا 85واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی ۔اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023کی تجاویز پیش کی گئیں جس کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی مقالہ جات اورممتحنین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔نیز پی ایچ ڈی مقالہ جات کے عنوانات میں ترامیم اور معاون ممتحنین کی تعیناتی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی سکالرز کی رجسٹریشن کی منسوخی بھی منظور کی گئی ۔