Advertisements

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا84 واں اجلاس

84th IUB Meeting of Advanced Studies and Research Board
Advertisements

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا84  واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 69 پی ایچ ڈی مکالہ جات کے لئے عنوانات اور ممتحنین کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی مکالہ جات، خلاصہ اور عنوانات کی منظوری کی پالیسی زیر بحث آئی۔ اِسی طرح آرٹس، سماجی علوم اور ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی سطح پر کثیر المضامین مطالعے کی منظوری دی گی۔پی ایچ ڈی مقالہ جات کی قومی سطح پر ایویلیوشن کی منظوری دی گئی۔ سمیسٹر پراگریس رپورٹ  سے متعلق ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی تھیسز ڈیجیٹل ذریعہ سے جمع کرائیں جائیں۔ اجلاس میں ایم فل اورپی ایچ ڈی قوانین میں ترمیم اور تصحیح کی بھی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔سب کیمپسسز کے لیے ایم فل کے تھیسسز اور ایویلیوشن کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی طرح ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی آنر، ایل ایل ایم اور ایم بی اے پروگراموں کے میرٹ طریقہ کار سے متعلق کیے گئے گزشتہ فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔