احساس راشن رجسٹریشن کےلئے8171 سروس کا آغاز ہوگیا ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Sania Nishtar

اسلام آباد۔22نومبر: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رجسٹریشن کےلئے8171 سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ گھرانے کا کوئی بھی فرد8171پر رجسٹریشن کےلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت کےلئےہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا۔احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کےلئے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہونگے۔