Contact Us

بڑھتی ہوئی مہنگائی درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ

pctb logo

لاہور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا، قیمتیں بڑھنے سے درسی کتب غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24ء کے لئے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کتابوں کا ریٹ جاری کیا، پی سی ٹی بی کی سنگل درسی کتب کی ایلوکیشن کر کے نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا۔

پی سی ٹی بی کی کتب کا دو برسوں میں مجموعی اضافہ 130 فیصد سے زائد بنتا ہے

پی سی ٹی بی کی درسی کتب بھی نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، پنجاب کے طلبہ سستی اور معیاری کتب کے حصول کے حق سے محروم ہو نے لگے۔

پاکستان بھر کے بورڈز کی درسی کتب کی اشاعت کا 70 فیصد کام پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں