Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت 78واں اجلاس

78th-syndicate-meeting-of-islamia-university
Advertisements

اجلاس میں سال 2022-23کے لیے 8,813.580 ملین روپے مالیت کا بجٹ اور اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا 78واں اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔سیکرٹری سینڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار نے یونیورسٹی کا بجٹ پیش کیا۔اجلاس میں سال 2022-23کے لیے 8,813.580ملین روپے مالیت کا بجٹ منظور کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 4,033.665ملین روپے مالیت کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ سلیکشن بورڈوں کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی کیمپسز میں مختلف سٹرکوں اور عمارات کے ناموں کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمنٹ چینج، فوڈ سیکورٹی اور کنسورشیم بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ مختلف شعبہ جات کے ہیڈز، چیئرمین، چیئرپرسن، اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کو منظور کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی مسجد کے ڈائریکٹوریٹ کی منظوری دی گئی۔ ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی تھیسیز کے لیے ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے سنٹر کی منظوری دی گئی۔ ملتان فلائنگ کلب اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین معاہدے کی منظوری دی گئی جس کے تحت شعبہ ایوی ایشن سائنسزجامعہ اسلامیہ فلائنگ کلب کی سہولیات استعمال کر سکے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ملازمین کے تبادلے کے قوانین کی منظوری دی گئی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایس ڈی جیز اور فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ کے مراکز کے قیام کی منظوری دی گئی۔

Advertisements