حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری رح کے 754 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز
سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کے ھمراہ دربار پر حاضری دی مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر چڑھائی
عرس کے موقع پر دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور چراغاں بھی کیا جارہا ہے۔عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شریک ہے
اوچ شریف (ارشاد احمد شاد سے ) برصغیر پاک و ہند کے نامور عظیم بزرگ حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری رح کے 754 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ملک بھر سے زائرین کی دربار پر حاضری،سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے اپنے ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کے ھمراہ دربار پر حاضری دی مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر چڑھائی،ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا۔تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں واقع برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری رح کے 754 واں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔عرس کے موقع پر دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور چراغاں بھی کیا جارہا ہے۔عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شریک ہے جو دعائیں مانگنے اور فاتحہ خوانی کر کے روحانی فیض حاصل کر رھے ھیں۔دربار حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری رح کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اپنے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری رح کے ہمراہ دربار پر حاضری دی مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا,چادر چڑھائی اور تمام امت مسلمہ اور فلسطین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔دربار پر ملک بھر سے ثناء خوان اور قوال حضرات نے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں