Advertisements

فوڈ سیفٹی آفیسرپنجاب مریم خان کا چھاپہ، چربی سے تیار شدہ 672 کلوگھی اور اور استعمال شده چربی 200 کلوبرآمد

AhmedpurEast
Advertisements

محلہ کٹڑہ احمد خان میں ندیم قصاب کے چربی سے گھی بنا کر فروخت کرنے کی اطلاعات ملی تھیں جس پر چھاپا ،مارا گیا سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) فوڈ سیفٹی آفیسر کا چھاپہ، چربی سے گھی بنا کر فروخت کرنے پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب مریم خان نے تھا نہ سٹی کو بتایا کہ اطلاع ملی کہ محلہ کٹڑہ احمد خان میں ندیم قصاب چربی سے گھی تیار کرتا ہے۔ جس پر ہم نے چھاپہ مار کر چربی سے تیار شدہ 672 کلوگھی اور اور استعمال شده چربی 200 کلو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس تھا نہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

Advertisements