مبارک پورکیمپ آغوش پروگرام کے تحت 65 خواتین میں تین لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے تقسیم کیے گئے ظہیر خان
اس پروگرام میں 18 سال سے 49 سال تک کی خواتین مستفید ہو سکیں گی ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی صحافیوں سے گفتگو
مبارک پور(نامہ نگار)حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں, ہے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں میں غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے تیئس ہزار روپے تک مرحلہ وار امدادی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ظہیر خان نے مبارک رورل ہیلتھ سینٹر میں آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں رقم تقسیم کرنے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے بتایا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اغوش پروگرام کا مقصد غریب خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے امدادی رقم تقسیم کرنا ہے جس سے زچہ اور بچے کی بہتر نگہداشت ہو سکے انہوں نے بتایا محکمہ ہیلتھ پنجاب اور پنجاب سوشل پروٹیکشن کے اشتراک سے اس پروگرام میں 18 سال سے 49 سال تک کی خواتین مستفید ہو سکیں گی ۔ مبارک پور کیمپ میں تقریبا 65 خواتین میںتین لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں اس موقع پر ایم ای ایس اورنگزیب ضیا ,ڈی ڈی عالمگیر ,عمران علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر, محمد ہاشم اختر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ,مس مس زونیرہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، تیمور شہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاشم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔