بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سیکیوری فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کیچ میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمدکرلیا گیا۔