راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی بیان میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کا پٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے سبب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ 5 افسران اور جوان بھی سوار تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دیگر 5 شہدا میں میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف آپریشن پر مامور تھا۔