Contact Us

پیر سید محمد شاہ جرار کی زیر صدارت پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر و حمد و نعت

5th-annual-mehfil-e-zikar

چنی گوٹھ ( نامہ۔نگار ) پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر و حمد و نعت زیر سرپرستی مولانا میاں سیف الرحمان المہند جبکہ زیر صدارت پیر سید محمد شاہ جرار مدیر جامعہ قاسمیہ ختم نبوت چوک بھٹہ ککس میں منعقد ہوئی جس میں ملک پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف قاری، قاری محمد اکبر مالکی اور قاری محمد اکرم صابر نے حاصل کی جبکہ ثناءخوانان مصطفیٰ مفتی سعید ارشد الحسینی،حافظ محمد ابوبکر مدنی،رانا محمد عثمان قصوری،حافظ ظفر شہزاد گجر،حافظ وسیم نواز،عمر فاروق اعوان،حاجی ظفر اقبال سومرو اور خواجہ اظہار الحق مدنی نے اپنی خوبصورت آوازوں سے ثناءخوانی کے ایسے جوہر دکھاٸے کہ شرکاء محفل کے دلوں میں گھر کر گٸے اور خصوصی خطاب قاضی مطیع اللّہ سعیدی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا عبد القدوس قدوسی،مولانا محمد سلیم اختر اور مولانا محمد شاکر قاسمی نے اپنے مشترکہ خطاب میں حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور ماہ ربیع الاول کی عظمت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور نبی کریم کی سنت پر زور دیا اور شیخ میاں سیف الرحمان المہند نے بھی خطاب کیا اور پیر سید محمد شاہ جرار کے صاحبزادے حافظ محمد اسعد جرار سمیت متعدد خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی بھی کراٸی اور اسٹیج سیکرٹری کے فراٸض قاری محمد صدیق رحمانی نے سرانجام دٸیے اور محفل کے شرکاء سے سابق سیکریٹری حکومت پنجاب میاں فاروق حمید شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر پیر سید محمد شاہ جرار نے اپنے خطاب کے دوران پنڈال کے عوامی جم غفیر کی حمایت سے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی سے وعدہ لیا کہ آپ آج ہم سے اس بات کا عہد کر کے جائیں کہ آپ پارلیمنٹ میں ٹرانس جینڈر بل جو مرد مرد سے شادی کر سکے گا اور عورت عورت سے شادی کر سکے گی کی حمایت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس بل کی مکمل طور پر مخالفت کریں گے اور پوری پارلیمنٹ کابینہ کے سامنے اس یہودی بل کا واضح طور پر باٸیکاٹ کریں گے جواب میں سید سمیع الحسن گیلانی نے بھی پیر سید  محمد شاہ جرار اور شرکاء کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اسمبلی سے استعفی تو دے دیں گے لیکن بل کی حمایت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے محفل ذکر و حمد و نعت کے موقع پر سیاسی و سماجی،مذہبی،سول سوسائٹی،صحافی برادری اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تاریخ ساز محفل میں عوامی جم غفیر کا ایسا سماں تھا کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی محفل کے اختتام پر پیر سید محمد شاہ جرار نے ملک و قوم کیلئے رقت آمیز دعا کرواٸی اور تمام حاظرین محفل کا تاریخ ساز محفل میں تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا آخر میں بہاولپور کے گرد و نواح سے تعلق رکھنے والی دینی، مذہبی، سیاسی و سماجی، مریدین و متعلقین سمیت ضلع بھر کی کثیر تعداد نے کامیاب محفل کے انعقاد پر پیر سید محمد شاہ جرار اور انکی پوری ٹیم مولانا محمد راشد فاروقی، مولانا محمد اعجاز الحق، محمد مکی خانزادہ اور محمد مدنی خانزادہ کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا منظر تھا

مزید پڑھیں