پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں پانچویں سالانہ محفل ذکر و حمد و نعت 29 ستمبر خانقاہ قاسمیہ میں منعقد ہو گی

چنی گوٹھ (نامہ نگار) جامع قاسمیہ ختم نبوت چوک بھٹہ ککس میں تاریخ ساز محفل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گٸے ہیں تفصیلات کے مطابق روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں پانچویں سالانہ تاریخ ساز محفل ذکر و حمد و نعت 29 ستمبر بروز جمعرات خانقاہ قاسمیہ جامع مسجد النور میں منعقد ہو گی یہ محفل بعد نماز عصر سے رات گٸے تک جاری رہے گی اس تاریخ ساز محفل سے قاضی مطیع اللّہ سعیدی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مفتی محمد قاسم اور مولانا عبد القدوس قدوسی خصوصی خطاب فرماٸیں گے جبکہ عالمی شہرت یافتہ ثناءخوانان مفتی سعید ارشد الحسینی،حافظ محمد ابوبکر مدنی،حافظ ظفر شہزاد گجر،رانا عثمان قصوری،حافظ عمر فاروق اعوان،حافظ وسیم نواز،حاجی ظفر اقبال سومرو اور خواجہ اظہار الحق مدنی اپنی آواز کے جادو سے حاظرین محفل کا لہو گرماٸیں گے فخر القرأ قاری محمد اکبر مالکی اور قاری محمد اکرم صابر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے آخر میں پیر طریقت حضرت پیر سید محمد شاہ جرار صاحب ذکر مراقبہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے رقت آمیز دعا کرواٸیں گے اسٹیج سیکرٹری کے فراٸض قاری محمد صدیق رحمانی سرانجام دیں گے اور یہ تاریخ ساز محفل بغداد ساٶنڈ سٹوڈیو آف سرگودھا کے فیس بک پیج سے براہ راست دکھاٸی جاٸے گی اس موقع پر پیر طریقت حضرت پیر سید محمد شاہ جرار نے محفل میں تشریف لیکر آنیوالے تمام معززین سے درخواست کی ہے کہ محفل میں آتے ہوٸے کسی قسم کے نعرے نہ لگاٸیں اور نہ ہی کسی قسم کا سیاسی تنظیمی یا مذہبی جھنڈا لیکر آٸیں یہ پروگرام ایک اصلاحی ہے بصورت سیکیورٹی والوں کو کارواٸی کا حق حاصل ہو گا اس تاریخ ساز محفل میں ملک بھر سے مریدین متعلقین کی قافلوں کی صورت میں ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔