امیر آف بہاولپور مرحوم کی 57 ویں برسی نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی گئی

برسی کی تقریب میں مرحوم نواب سر صادق محمد خاں عباسی کی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کی گئی
امیر آف بہاولپور مرحوم کی برسی کی تقریب کے میزبان پرنس بہاول عباس عباسی تھے جنہوں نے شرکائے تقریب کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا
اسلام آباد: سابق ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار حکمران نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 57 ویں برسی امیر اور بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ بہاولپور ہاؤس اسلام آباد میں خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی- اس موقع پر امیر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی- برسی کی تقریب میں خاندان عباسیہ کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ نواب صلاح الدین عباسی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور دیگر دوست احباب کی بھی موجود تھے
امیر آف بہاولپور مرحوم کی برسی کی تقریب کے میزبان ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی تھے جنہوں نے شرکائے تقریب کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا