Advertisements

بہاولپور ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران 514 جلوس اور 1409 مجالس منعقد ہوں گی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس

"514 processions and 1409 Majalis will be held during Muharram-ul-Haram in Bahawalpur Division: meeting of the Cabinet Committee for Peace and Order."
Advertisements

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر وچیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی جبکہ کوچیئرمین و صوبائی وزیر بلال یاسین، صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا اور ڈی پی او رانا عبدالوہاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Advertisements

 بہاولپور ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 514 جلوس اور 1409 مجالس منعقد ہوں گی جن کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کی معاونت کے لیے پاک فوج کی 4 جبکہ رینجرز کی 9 کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی  کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین  کی   بریفنگ

بہاول پور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، سکیورٹی انتظامات اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس کمشنر آفس بہاولپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر وچیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی جبکہ کوچیئرمین و صوبائی وزیر بلال یاسین، صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

اجلاس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا اور ڈی پی او رانا عبدالوہاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے شرکاء کو سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 514 جلوس اور 1409 مجالس منعقد ہوں گی جن کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کی معاونت کے لیے پاک فوج کی 4 جبکہ رینجرز کی 9 کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور حکومت پنجاب اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو پُرامن بنانے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کی سیکورٹی صورتحال کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے خطبات کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کا پیغام عام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عزاداروں کی سہولت کے لیے سبیلوں کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن کمیٹیاں متحرک ہیں اور قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں ائمہ اور خطباء پیغام امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ تمام اضلاع میں جلوسوں کے راستوں پر سبیلوں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کے لیے تعینات رضاکاروں کی باقاعدہ تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ سائبر پٹرولنگ سیل فرقہ وارانہ مواد اور اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کا محرم آن لائن پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور تمام اضلاع بروقت اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔اجلاس میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔