کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر نگرانی بہاول پور ڈویژن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 50کلوگرام گندم کے50ہزار438 تھیلے قبضے میں لیے گئے
بہاول پور:27/ اپریل ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی زیر نگرانی گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈویژن بھر میں 50کلوگرام گندم کے50ہزار438 تھیلے قبضے میں لیے گئے۔52ایف آئی آر درج کر کے54گندم لے جانے والی گاڑیوں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ ضلع بہاول پور میں 50کلوگرام کے22329تھیلے قبضے میں لیے گئے، 30 ایف آئی آر درج کی گئیں اور33گاڑیوں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ ضلع رحیم یارخاں میں 26100 گندم کے تھیلے قبضے میں لیے گئے اور19 ایف آئی آردرج کی گئیں جبکہ17گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ ضلع بہاول نگر میں 2009 گندم کے تھیلے قبضے میں لیے گئے،3ایف آئی آر درج کر کے4گاڑیوں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ اسی طرح چینی کی غیر قانونی نقل و حرکت کے دوران 50کلوگرام چینی کے 16400تھیلے قبضے میں لیے گئے۔11ایف آئی آر درج کر کے 10گاڑیوں کو حوالہ پولیس کیا