محکمہ انہار کی مبینہ غفلت، نہر بہاول واہ میں 50 فٹ چوڑا شگاف، درجنوں ایکڑ پر کھڑی گندم تباہ

50 feet wide crack in Bahawal Wah canal

مبارک پور(نامہ نگار)محکمہ انہار کی مبینہ غفلت نہر بہاول واہ میں 50 فٹ چوڑا شگاف درجنوں ایکڑ پر گھڑی گندم تباہ تا حال شگاف پڑ نہ ہو سکا تفصیل کے مطابق نہر بہاول واہ پل اللہ ڈوایا خان بستی قائم علی موضع انور آباد میں محکمہ انہار کے عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث نہر میں زیادہ پانی آنے سے تقریبا 40 سے 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کئی مربع پڑ گندم کی گھڑی ارو کٹائی ہوئی فصل خراب ہو گئی اور کئی ایکڑ کٹی فصل پانی میں بہ گئی جبکہ کچھ رقبہ پر کپاس کی بوائی بھی ہو چکی تھی جو کی پانی میں بہ گئیکئی گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ انہار کا کوئی عملہ نہ آیا مقامی متاثر زمینداروں خان فضل حسین، مہر علی خان، ریاض خان محسود حسین، فیاض حسین، محمد یوسف ،ملک محمد اسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا کوئی اہلکار مدد کو نہیں آیا اور نہ ہی نہر پیچھے سے بند کرائی گئی ہے مقامی کسان اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پڑ کرنے میں کوشاں ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور محکمہ انہار کے اعلی حکام سے تحقیقات کر کے مالی نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے.

مزید پڑھیں