مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

5 Pakistanis arrested for desecrating Masjid-e-Nabawi

ترجمان مدینہ منورہ پولیس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے احاطےمیں نازیبا الفاظ کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اورعبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے اور  ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
ترجمان  کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد نے پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور گرفتار افراد پر مقدس مقام کی بےحرمتی کا الزام ہے
گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے

مزید پڑھیں