Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی میں بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول چوتھے روز بھی جاری

4th day of Bahawalpur Literary and Cultural Festival in IUB
Advertisements

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈینز، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے چوتھے روز نامور اینکر جنید سلیم نے مشہور پروگرام حسب حال کے عوام کے حال پر مثبت اثرات کے عنوان پر خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈینز، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ حسب حال میں مختلف سماجی مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں بیان کیا گیا۔ اس موقع پر نواز انجم نے مزاحیہ گفتگو سے محفل میں رنگ سجا دیا۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، محسن بھٹی، نصیر احمد ناصر، عمران جاوید، انور گریوال، عثمان خٹک، قیصر مجیداور پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر شامل تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور کی بچوں کے لیے ماحولیات کی آگاہی سے متعلق کتاب بچوں کی سبز کتاب کی رونمائی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کتاب پر تبصرہ پیش کیا۔ بول کے لب آزاد ہیں تیرے کے عنوان پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جام سجاد حسین نے میڈیا کنکلیو منعقد کیا۔ میڈیا کنکلیو میں اوریا مقبول جان، گل نو خیز اختر، محسن بھٹی، اشرف شریف، پروفیسر شاہد نسیم، سجاد جہانیہ، اظہر سلیم مجوکہ، شاکر حسین شاکر اور شوکت اشفاق شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے پروگرام سپورٹس ارینا میں بہاول پور سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹر کامران حسین اور پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کے ساتھ گفتگو کی۔ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں نامور آرٹسٹ شیما کرمانی نے پرفارمنگ آرٹ پر خصوصی ورکشاپ منعقد کی۔ پروگرام روبرو میں خلیل الرحمٰن قمر نے میزبان رانا فراد احمد کے ساتھ گفتگو کی۔ روبرو کے دوسرے سیشن میں مشہور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے میزبان شاہد افضل درانی کے ساتھ حالات حاضرہ پر تبصرہ پیش کیا۔ شام کو عباسیہ کیمپس میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ محفل موسیقی منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ دن بھر کتابوں کی نمائش، زرعی اور صنعتی نمائش، پھولوں کی نمائش، آرٹ کی نمائش، فوڈ کورٹ پر طلباء و طالبات اور شہر سے آئے مہمانوں کا رش رہا۔ بہاولپور کے شہریوں اور طلباء و طالبات نے جشن بہاراں کے سلسلے میں چار روزہ تقریبات پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسی طرح کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور اور ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ نے بھی اس میگا ایونٹ کے انعقاد میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔ یہ چار روزہ ایونٹ بہاولپور کی قدیم تہذیبی روایات کے آیاں کا باعث بنا ہے اور مسلسل تیسرے سال پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے منعقد ہو رہا ہے۔

Advertisements