موٹروے ایم 5 سیکٹر 1 پر اوورسپیڈنگ کے 48پرچے: سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز ناصر

مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ موٹروے پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ایس پی کی گُفتگو
اوچ شریف(کرائم رپورٹر)موٹروے پر تیز رفتار گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اوورسپیڈنگ کو روکنے کی مہم جاری موٹروے ایم 5 سیکٹر 1 پر اب تک اوورسپیڈنگ سے ہونے والی ایف آئی آر کی تعداد 48 ہو گئی تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز کی زیر نگرانی موٹروے ایم 5 سیکٹر 1 پر اوورسپیڈنگ کے خلاف مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، سیکٹر 1 ایم 5 میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد سے تجاوز کرنے پر پکڑے جانے والے ڈرائیورز کے خلاف اب تک 48 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔
سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز ناصر نے بتایا کہ ان حدود کی خلاف ورزی سے عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ موٹروے پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اس ہی سلسلے میں موٹروے ایم 5 پر سپیڈ چیکنگ کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز ناصر خود کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈی ایس پی لائن ہیڈ کوارٹر ضرغام عطاء بلوچ اور ڈی ایس پی بیٹ 23 سجاد حیدر بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔تمام بیٹ ہائے میں آپریشنل ذمہ داریوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں افسران بالا کی ہدایات کے بارے میں بھی مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔