ریلوے پھاٹک کراس کر تے ہوئے فرید ایکسپریس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق بیوی محفوظ رہی

Ill fated 44 years old motor cyclist Muhammad Bilal

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر موضع ہتیجھی کے رہائشی 44سالہ بلال کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

احمدپورشرقیہ + اوچ شریف (نامہ نگاران) ریلوے پھاٹک کراس کر تے ہوئے فرید ایکسپریس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق، جبکہ بیوی محفوظ رہی۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع ہتیجھی کا رہائشی 44سالہ بلال اوچ ریلوے پھاٹک بند ہونے پردوسری  سائیڈ سے مو ٹر سائیکل گزارنے کی کوشش کررہا تھا ۔کہ اس دوران فریدایکسپریس کی زد میں آگیا جو کراچی سے لاہور جا رہی تھی اس حادثہ کے نتیجہ میں بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا  جبکہ ا س کی اہلیہ محفوظ رہی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی  جبکہ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں