Contact Us

بہاول وکٹوریا ہسپتال میں اب تک 400 سے زائد کارنیا ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر صوفیہ فرخ ماہر امراض چشم

Principal Quaid-e-Azam Medical College Dr. Sophia

۔
بہاول پور:22/ اگست پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے کہا ہے آنکھ کے اگلے پردہ کارنیا (Cornea)کی تبدیلی کا عمل بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب کی کاوشیں بہت نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیم APPNA کے زیر اہتمام بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں آنکھ کے اگلے پردہ ”کارنیا“ کی تبدیلی کے آپریشن کئے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اس اہم پروجیکٹ میں دلچسپی لی اور سری لنکن تنظیم جو کارنیا مہیا کرتی ہے اس سے معاہدہ کیا گیا اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کو مستقل بنیادوں پہ مفت کارنیا مہیا ہونے لگے ہیں۔اس اہم اقدام سے ایسے افراد جنہیں نظر نہیں آتا وہ دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے۔ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ ماہر امراض چشم بہاول وکٹوریہ ہسپتال نے مزید کہا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ کی حکومتی توجہ حاصل کرنا اس پروجیکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک مجموعی طور پر 400 سے زائد کارنیا (cornea) بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں اور یہ سب مفت ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔

٭

مزید پڑھیں