تیسرا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اسپورش ا یونٹس 25-2024 ضلعی سطح بہاولپور کا میابی سے ا ختتا م پذیر
قمر حفیظ چوہدری فوکل پرسن کی سپرویژن ,گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس احمد پورشرقیہ 6پوائنٹس کیساتھ چوتھی حاصل کی
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ، رانا سکندر حیات وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایات کے مطابق ,محمد تسلیم عالم ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور کی زیر نگرانی اور قمر حفیظ چوہدری فوکل پرسن کی سپرویژن تیسرا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اسپورش ا یونٹس 25-2024 ضلعی سطح بہاولپور کا میابی سے ا ختتا م پذیر ہو گئے۔ یہ ایونٹس مورخہ 25 نومبر 2024ء سے 7دسمبر 2024ء تک جاری رہے۔ ضلع بھر کے نو کالجز نے حصہ لیا۔ ا ن میں فٹ بال ، باسکٹ بال، ہینڈ بال ہاکی کراٹے ۔ ریسلنگ کبڈی اور رسہ کشی ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ، ، والی بال ، کرکٹ ۔ جبکہ چمپین شپ میں گورنمنٹ ایس ای کا لج ،59 پوائنس کے ساتھ پہلی ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج یزمان ، 15پوائنٹس کیساتھ دوسری ، گورنمنٹ صادق کامرس کالج بہا ول پور 9پوائنٹس کیساتھ تیسری، ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس احمد پورشرقیہ 6پوائنٹس کیساتھ چوتھی، گورنمنٹ گریجویٹ کا لج خیر پور ٹامیوالی ، 5 پوائنٹ کیساتھ پانچویں، گورمنٹ گریجویٹ کالج بہاولپور 4 پوائنٹس کیساتھ چھٹی ، جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سے سمہ سٹہ ، 3-3 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیر ہ انواب صاحب ایک پوائنٹ کیساتھ اٹھویں ، جبکہ نویں پوزیشن گورنمنٹ حاصل پور نے حاصل کی۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج یز مان کے محمد نعمان اس چمپئن شپ کے بیسٹ اتھلیٹ قرار پائے