کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سے38 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کی ملاقات
بہاول پور:13/نومبر : کمشنر بہاول پورڈویژن ڈاکٹر احتشام انور سے38 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے ملاقات کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر تربیت افسران کے وفد کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی پس منظر بارے آگاہ کیا اور خطہ کے جغرافیائی،معاشی،سماجی اور تعمیر و ترقی کے عوامل سمیت مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی آگاہی دی اور ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر اشتمال اشفاق احمد سیال اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب بھی موجود تھے۔ زیر تربیت افسران کے وفد میں سروش اعجاز پراچہ، محمد ذوالقرنین، مرزا کاشف مجید،عرفان محمود،قرۃ العین فاطمہ،محمد احمد قریشی،حسین علی،محمد وسیم طارق،محمد ارسلان، عدیل حیدر،سلمان خان،امیرہ