Advertisements

مارلوز کراٹے کلب کے 36 سال یاد گار ماضی شاندار حال قاضی عدنان فرید ,احسان احمد سحر

36 Glorious Years of Marloz Karate Club – A Memorable Past and a Remarkable Present: Qazi Adnan Fareed, Ehsan Ahmed Sehar
سعودی عرب میں گیمز کیلئے منتخب پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ شوکتِ علی گھلو کی اپنے استاد محمد اسحاق گجر کے ہمراہ تقریب میں کی گئی تصویر‬
Advertisements

مارلوز کراٹے سینٹر میں بانی اور چیف کوچ محمد اسحاق گجر کی میزبانی میں کلب کے انٹرنیشنل کھلاڑی شوکت علی گھلو کے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی اسلامی  یکجحتی کانفرنس میں پاکستان کراٹے ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کی خوشی میں شاندار تقریب کا انعقاد

مارلوز کراٹے کلب کا قیام اور نوائے احمدپور شرقیہ کی اشاعت کاآغاز 1989 میں ہوا دونوں نے اپنے دوائر میں گذشتہ چھتیس سالوں میں قابل فخر خدمات سرانجام دی ہیں دھرتی کے فرزند شوکتِ علی گھلو کا انتخاب احمد پور شرقیہ اور مارلوز کراٹے کلب کے لیے ایک اعزاز ہے مدیر احسان احمد سحر کا تقریب سے خطاب

Advertisements


انٹر نیشنل کھلاڑی شوکت علی گھلو کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے صدر میڈیا کلب شیخ  عزیز الرحمن ،یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ کے صدر خادم حسین سومرو، ٹی وی جرنلسٹ عمران اکبر،معروف کھلاڑی مسعود اکبر بھٹہ،محمد اسحاق گجر اور دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے شوکت علی گھلو کے انتخاب پر محمد اسحاق گجر کو مبارکباد دی نظامت کے فرائض خرم اخوند زادہ نے انجام دیے

تقریب کے مہما نان خصوصی قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے اور مدیر احسان احمد سحر کا مارلوز کراٹے کلب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، انہیں ہار پہنائے گئے جبکہ مارلوز کراٹے کلب میں زیر تربیت بچے اور بچیوں نے ان پر گلپاشی کی

قاضی عدنان فرید سابق رکن پنجاب اسمبلی پاکستان کراٹے ٹیم کے منتخب کوچ شوکتِ علی گھلو کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )مار لوز کراٹے سینٹر احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر کے شاگرد انٹرنیشنل کھلاڑی شوکت علی گھلو کے سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کراٹے  ٹیم کے کوچ منتخب ہونے کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید اور مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض  خرم اخونزادہ نے انجام دیے – مدیر احسان احمد سحر نے اپنے خطاب میں مارلوز کرا ٹے سینٹر کی شاندار کارکردگی پر اس کے بانی محمد اسحاق گجر اور ان کے ساتھیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارلوز کراٹے سینٹر کا 1989 میں قیام عمل میں آیا جب کہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی اشاعت کاآغاز بھی 23 مارچ 1989 کو کیا گیا اور یوں آج یہ دونوں ادارے بالترتیب سپورٹس اور صحافت کے شعبوں میں   گذشتہ 36 برسوں سے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہی

چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر مارلوز کراٹے ٹیم کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
مدير احسان احمد سحر نے   مارلوز کراٹے کلب کے انٹرنیشنل کھلاڑی شوکت علی گھلو کے سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز  میں پاکستان کراٹے ٹیم کا کوچ منتخب ہونے کو احمد پور شرقیہ کے  لیے  ایک اعزاز قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مارلوز کراٹے  کلب کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے  – اُنہوں نے تقریب کے میزبان محمد اسحاق گجر  اور پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ  شوکتِ علی گھلو کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- تقریب سے میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن ، یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر صدر ڈاکٹر خادم حسین سومرو ،ٹی وی جرنلسٹ عمران اکبر خان ،معروف کھلاڑی مسعود اکبر بھٹہ ،خرم اخوند زادہ ،محمد اسحاق گجر اور دیگر نے خطاب کیا اور محمد اسحاق گجر اور  شوکتِ علی گھلو کو ہدیہ تبریک پیش کیا

قبل ازیں  مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید اور چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے  گئے گل پا شی کی گئی  مار لوز کراٹے سینٹر کے بچوں اور بچیوں نے دونوں مہمانان کو گلدستے پیش کیے