ہمارے انتخابی حلقے میں نئی شامل ہونے والی پانچ یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں 35 کلومیٹر 23 میٹل روڈز بنائی جائیں گی حسن عسکری شیخ
چنی گوٹھ سٹیشن اور شہر میں سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے جس کے لئے ڈرین بنایا جا رہا ہے تھانہ روڈ ، عید گاہ روڈ اور پوسٹ آفس روڈ کا بھی سروے مکمل کر لیا گیا
ممبر صوبائی اسمبلی کی زمینداروں چوہدری کرامت علی لاہوری ، چوہدری عادل لاہوری اور چوہدری عدیل لاہوری سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے انتخابی حلقے میں نئی شامل ہونے والی پانچ یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں 35 کلومیٹر 23 میٹل روڈز بنائی جائیں گی جس کے لئے باقاعدہ سروے شروع کر دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع ارائیں والا زمینداروں چوہدری کرامت علی لاہوری ، چوہدری عادل لاہوری اور چوہدری عدیل لاہوری سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ایم پی اے نے کہا کہ چنی گوٹھ سٹیشن اور شہر میں سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے جس کے لئے ڈرین بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ تھانہ روڈ ، عید گاہ روڈ اور پوسٹ آفس روڈ کا بھی سروے مکمل کر لیا گیا ہے مذکورہ سڑکوں کو کارپٹ روڈ بنایا جائے گا اور سٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں گی ، انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی ہمارے ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی کروڑوں روپے کا فنڈز فراہم کر رہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ٹف ٹائل اور سولنگ لگانے کے لئے بھی سروے جاری ہے ۔