Contact Us

مس زوبیہ مسعود کی سربراہی میں34 ویں سینیئر منیجمنٹ کورس کے 14 رکنی وفد کا دو روزہ ملتان کا دورہ

اندرون ملک مطالعاتی دورے کا بنیادی مقصد وفد کو صوبائی حکومت اور اس کے مختلف محکموں کے کردار اور کاموں کے بارے میں آگاہی دینا ہے

  ملتان، جنوبی پنجاب کا ثقافتی مرکز ہے اور صوفی مزارات کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔وفدکے شرکا نے شاہ رکن عالم کے مزار اور ملتان قلعے پر بھی حاضری دی

ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد مس زوبیہ مسعود کی سربراہی میں 34 ویں سینیئر منیجمنٹ کورس کے 14 رکنی وفد

نےملتان کا دو روزہ دورہ کیا۔ ملتان، جنوبی پنجاب کا ثقافتی مرکز ہے اور صوفی مزارات کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اندرون ملک مطالعاتی دورے کا بنیادی مقصد وفد کو صوبائی حکومت اور اس کے مختلف محکموں کے کردار اور کاموں کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔وفد نے سول سیکرٹیریٹ ملتان کا دورہ کیا- اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر نے افسران کو انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی

شرکا کا تعلق مختلف سروس گروپس سے تھا جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس’ فارن سروس’ سیکرٹریٹ گروپ،ان لینڈ ریونیو سروس’ انفارمیشن گروپ’ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ساتھ ساتھ دیگر کیڈرز شامل ہیں۔
وفد نے کمشنر انجینیئر عامر خٹک سے بھی ملاقات کی ۔کمشنر ملتان نے انہیں ضلعی انتظامیہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  وفد نے ریجنل پولیس آفس کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر کیپٹن(ریٹائرڈ) سہیل احمد چوھدری نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور پعلیسنگ کو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر ڈھالنے کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ وفد نے بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان اور اسکے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا۔
بعد ازاں وفد نے استاد عالم انسٹیٹیوٹ آف بلیو پوٹری کا بھی دورہ کیا اور روایتی نیلی مٹی کے برتنوں کے ہنر کو بھی سراہا- نیلی مٹی کے برتن ملتان کی  

  پہچان ہیں اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں- یہ ملتان کے شاندار ورثے کا ایک لازمی حصہ ہیں ۔ بعد ازاں وفدکے شرکا نے شاہ رکن عالم کے مزار اور ملتان قلعے پر بھی حاضری دی۔

34th Senior Management Course 14 members delegation visits Multan

مزید پڑھیں