بہاول پور:5/جولائی : کمشنر بہاول پورڈویژن ڈاکٹر احتشام انور سے33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے ملاقات کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر تربیت افسران کے وفد کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی و ثقافتی پس منظر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے خطہ کے معاشی و سماجی تعمیر و ترقی اور مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بتایا اور ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل الرحمن بھی موجود تھے۔ زیر تربیت افسران کے وفد میں لیفٹیننٹ (ر) محمد شعیب جدون، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، سید علی عدنان زیدی، شاہد ستار، ارسلان اسلم ملک، اکرام الحق، سعدیہ سلیم، منزہ عائشہ، تنویر احمد بھٹی، محمد محسن مجید،حمیرا خرم، عاطف ذوالفقار، امجد شعیب خان، شفق سلیم، ذوالفقار علی اور منیب الرحمن شامل تھے۔