صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا 314 سالانہ عرس مبارک 30 مارچ کو ہوگا

Advertisements
سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف جھنگ مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گے اور چادر چڑھائیں گے خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد خان سعیدی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا 314 واں ایک روزہ سالانہ عرس مبارک 30 مارچ بروز اتوار محلہ فتانی میں ان کی درگاہ پر ہوگا جہاں سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف جھنگ مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیں گے اور چادر چڑھائیں گے -سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں محفل سماع اور نعت خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس امر کا اعلان خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد خان سعیدی کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی ایک روزہ تقریبات کے موقع پر زائرین کے لیے لنگر کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں
Advertisements